پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

دماغی امراض سے بچنے کا آسان طریقہ

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)اگر تو آپ بڑھاپے میں بھی اپنے دماغ کو جوان رکھنا چاہتے ہیں یا کم از کم دماغی امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو ایک کمپیوٹر خرید کر استعمال کرنا شروع کردیں۔یہ دعوی امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔مایو کلینک کی تحقیق کے مطابق عمر کی چھٹی یا ساتویں دہائی میں لوگوں کے اندر دماغی تنزلی، الزائمر یا دیگر امراض کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر عمر کی 5 ویں دہائی کے بعد اگر لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار بھی کمپیوٹر کا استعمال کریں تو انہیں دماغی مسائل کا سامنا کم ہوتا ہے۔اس تحقیق کے دوران 70 سال سے زائد عمر کے دو ہزار افراد کی روزمرہ کی سرگرمیوں کا تجزیہ چار سال تک کیا گیا۔تحقیق کے مطابق دماغی طور پر مصروف رکھنے والی سرگرمیاں ذہنی امراض سے بچانے کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہیں جیسے مطالعے کو معمول بنالینا دماغی امراض کا خطرہ 30 فیصد تک کم کردیتا ہے۔تاہم نتائج سے معلوم ہوا کہ دماغ کو تازہ دم رکھنے کے لیے سب سے بہترین سرگرمی کمپیوٹر کا استعمال ہے۔محققین کے مطابق لوگوں میں دماغی تنزلی کا سفر درماینی عمر سے شروع ہوجاتا ہے تاہم سماجی سرگرمیوں سے سرگرم رہ کر یاداشت کے مسائل پر 23 فیصد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…