پرتگال(نیوز ڈیسک) پرتگال میں سگریٹ نوشی سے ہرسال تقریبا 12000 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں جو 32اموات یومیہ ہیں۔پرتگال کے محکمہ صحت کے حوالے سے شائع شدہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پرتگالی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ کا کہناہے کہ ان ہلاکتوں میں سے 5500 ہلاکتیں سرطان سے ،4 ہزار سانس کے امراض سے اور 3ہزار ہلاکتیں نظام دوران خون میں خرابیوں کے باعث ہوتی ہیں۔پرتگالی انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ میٹرکس اینڈ اویلیوایشن نے کہاہے کہ پرتگال میں حالیہ سالوں میں سگرٰیٹ نو شی کرنے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہواہے جبکہ سگرٰیٹ نو شی کرنے والے مردوں کی تعداد کم ہوئی ہے ہیلتھ میٹرکس اینڈ اویلیوایشن کے مطابق پرتگال میں2006 سے لیکر 2014 تک سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی تعداد میں 74141 کا اضافہ ہواہے۔