ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

و ہ معمولی چیزیں جو آپ کوسینے کی جلن سے بچا سکتی ہیں

datetime 4  مارچ‬‮  2016 |

نیویارک(نیوز ڈیسک)کیا آپ اکثر سینے کی جلن کا شکار ہوتے ہیں ؟ ہوسکتا ہے کہ آپ کو معلوم نہ ہو مگر معدے کی تیزابیت کا نتیجہ ہوتا ہے جس سے آپ کو سینے میں تکلیف محسوس کوتی ہے۔ایسا اکثر بہت زیادہ کھانے، موٹاپے کا شکار اور دوران حمل ہوتا ہے۔کبھی کبھار سینے میں ہونے والی جلن فکرمندی کی بات نہیں تاہم ایسا اکثر ہو تو یہ نظام ہضم کے حوالے سے سنگین امراض کا باعث بن سکتا ہے۔تاہم چند چھوٹی چیزیں آپ کو سینے کی جلن سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
۱۔چیونگم لعاب دہن کی مقدار بڑھا دیتی ہے جو کہ معدے میں تیزابیت کا باعث بننے والی خوراک کے اثرات کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
۲۔ پانی اکثر ادویات سے زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے کیونکہ یہ آپ کے معدے میں ایک کیمیکل کی مقدار کو بڑھاتا ہے جس سے جلن کی کیفیت میں آرام محسوس ہونے لگتا ہے۔
۳۔کھانے کے بعد جھکنے کی بجائے سیدھا کھڑے ہوں تاکہ کھانے کو آپ کے معدے میں رہنے اور ہضم ہونے میں مدد ملے۔ پیٹ کے بل سونے کی بجائے دائیں یا بائیں پہلو سے سوئیں ۔
۴۔گہرے سانس لینے کی ورزش سے کافی مقدار میں ہوا آپ کے اندر جاتی ہے جس سے معدے کی تیزابیت سے پیدا ہونے والی شکات میں کمی آتی ہے۔ یہ ورزش بہت آسان ہے بس ایک گہرا سانس لیں اور پھر اسے آہستگی سے باہر نکالیں۔
۵۔ کافی، چاکلیٹ، سوڈا، گوشت، دودھ، مصالحے دار کھانے، تلے ہوئے کھانوں اور تیزابی کھانوں کو معتدل مقدار میں استعمال کریں۔
۶۔پروٹین سے بھرپور غذا سے معدے کے زیریں دباؤکی حد میں اضافہ ہوتا ہے اور تیزابیت سے جلن کی شکایت پیدا نہیں ہوتی، چربی والے کھانوں سے دور رہیں۔
۷۔ کم مقدار میں کھانا اور جسمانی وزن میں کمی سینے کی جلن کی شکایت سے جان چھڑانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
۸۔تمباکو میں ایسے کیمیکلز سے پائے جاتے ہیں جو غذائی نالی کے نچلے حصے کو نقصان پہنچانتے ہیں۔ اس لئے تمبانوشی سے پرہیز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…