لندن(نیوزڈیسک)امریکہ کی براؤن یونیورسٹی نے اپنی ایک تازہ تحقیق میں مراقبے اور جسم میں گلوکوز سمیت بلڈ شوگر کی صحت مند سطح کے درمیان ایک تعلق کو دریافت کر لیاہے۔یہ تحقیق طبی جریدے امریکن جرنل آف ہیلتھ بی ہیوئیر میں شائع ہو ئی ہے ۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہوگا کہ بلڈ شوگر لیول کے ذریعے کسی فرد کے اندر ذیابیطس ٹائپ ٹو اور دیگر میٹابولک امراض کے خطرے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔محققین نے مراقبے پر سامنے آنے والی پرانی تحقیقی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ عادت لوگوں کے اندر موٹاپے کا خطرہ کم کرتی ہے اور خود پر کنٹرول کی صلاحیت دیتی ہے۔تحقیق کے دوران محققین نے 399 افراد کا جائزہ لیا اور معلوم ہوا کہ مراقبے کے عادی افراد میں گلوکوز لیول کم دیکھا گیا اور یہ ذیابیطس سے بچاؤ کی علامت ہے۔