بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

فضائی آلودگی آپ کو کن جان لیوا امراض میں مبتلا کر سکتی ہے

datetime 4  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)یہ تو سب جانتے ہیں کہ فضائی آلودگی دمہ، برانکائیٹس،الرجی اور نظام تنفس سے متعلقہ بیماریوں کا باعث بنتی ہے لیکن حال ہی میں ہونیوالی ایک تحقیق میں ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس سے فضائی آلودگی کے شکار بڑے اور گنجان آباد شہروں میں رہنے والے لوگوں میں تشویش کی نئی لہر دوڑ پڑی ہے۔ تحقیق کے مطابق شہری موٹاپے کا شکار ہو رہے ہیں اور ان کو دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے امکانات میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ’’انڈیا ٹائمز‘‘ کے مطابق’’ڈیوک یونیورسٹی ‘‘ کے تحقیق کاروں نے اپنی 19روزہ تحقیق میں بیجنگ جیسے فضائی آلودگی سے متاثرہ بڑے شہر اور فلٹرڈ فضا میں رہنے والے افرادپر تحقیق کی ہے جس کے مطابق آلودہ فضائی ماحول میں رہنے والے افراد کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں 50فیصد اور ٹرائی گلیسرائیڈ کی سطح میں 96فیصدتک اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے،اور یہ اضافہ انسانوں میں موٹاپے، دل کی بیماریوں ،میٹابولزم سے متعلقہ امراض سمیت ذیابیطیس جیسی بیماریاں لاحق ہونے کے امکانات بڑھا رہا ہے۔
تحقیق کے نتائج میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ آلودہ فضا میں رہنے والے مردوں کا وزن آلودگی سے پاک فضا میں رہنے والے مردوں کی نسبت 18فیصد تک اضافے کا باعث بنا جبکہ خواتین میں یہ تناسب 10فیصد تک رہا۔ تحقیق کاروں کی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دور حاضر میں دنیا میں فضائی آلودگی اور اس تحقیق کا موازنہ کیا جائے تو اس امر کی اشد ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں وگرنہ دنیا میں رہنے والے افراد میں موٹاپے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات میں ہوشربا اضافہ ہو جائے گا اور زمین پر رہنے والے افراد اس کے سامنے بالکل بے بس نظر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…