اسلام آباد( نیوز ڈیسک)و گیس ، قبض ، بدہضمی جیسی شکایات سے تقریباً ہر شخص کو واسطہ رہتا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے ارگرد کچھ ایسی چیزیں یا نسخے موجود ہیں جو قدرتی طور پر اپ سیٹ پیٹ کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔تو آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔چار کپ کٹی ہوئی گاجر، چار کپ پانی اور ایک چائے کے چمچ خشک پودینہ کو پندرہ منٹ تک درمیانی آنچ میں ابالیں اور پھر اس مکسچر کو چمچ سے ملائیں اور پی لیں معدے کی خرابی دور کردے گا۔ہیضے کی روک تھام کے لیے چاول کی ‘ چائے’ استعمال کرکے دیکھیں۔ اس کیلئے آدھا کپ چاولوں کو چھ کپ پانی میں پندرہ منٹ تک ابالیں، پھر چاول نکال کر پانی میں شہد یا چینی کو ملا کر پی لیں۔ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ، ایک چائے کا چمچ شہد ایک کپ گرم پانی میں ملائیں اور پی لیں، یہ مکسچر سینے کی جلن سے کے اثرات کو زائل کردے گا۔چیری، کشمش، آڑو اور آلو بخاراآپ کے نظام ہاضمہ کو حرکت دے کر قبض کی تکلیف کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔اگر تو آپ کے پیٹ میں درد ہورہا ہے تو دہی کو استعمال کرکے دیکھیں مگر یہبھی یاد رکھیں کہ چکنائی سے پاک دہی کو بغیر چینی کے استعمال کرنے سے ہی آپ کو فائدہ ہوتا ہے۔گرم پانی سے بھری ایک بوتل یا ہیٹنگ پیڈ اپنے تکلیف کے شکار پیٹ پر رکھیں، گرمائش دوران جلد کی سطح پر دوران خون کو بڑھا دیتی ہے اور اور معدے کے اندر تکلیف کو ختم کرنے میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔کھانا ہضم نہ ہو رہا ہو یاگیس کی شکایت ہو تو کھانے کے بعد سونف کی کچھ مقدار لے لیں۔