لندن(نیوزڈیسک)کھانے اور دیگر اشیاءکے لئے بیکنگ سوڈا کے فوائد کے بارے میں آپ آگاہ تو ہوں گے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے استعمال سے آپ اپنے چہرے کو چمکدار بنانے کے ساتھ آنکھوں کے گرد ضدی حلقوں سے بھی مکمل چھٹکاراپاسکتے ہیں۔
طریقہ استعمال
ایک چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا میں چند قطرے پانی کے ڈالیں،پانی ڈالتے ہوئے احتیاط سے کام لیں اور اس قدر پانی نہ ڈال دیں کہ پیسٹ بہت زیادہ پتلا ہوجائے۔اب اس پیسٹ کو اپنی انگلی پر لگا کر حلقے اور دانے والی جگہ پر مساج کریں۔جیسے جیسے پانی خشک ہوگا پیسٹ گاڑھا ہوکر سخت ہوتا جائے گا۔اس کے بعد چہرے کو دھولیں،یہ عمل ہر رات کو دہرانے سے چہرہ چمکدار ہوجائے گا۔
آنکھوں کے نیچے سے حلقے صاف کرنے کاطریقہ
ایک چمچ بیکنگ سوڈاچائے کے کپ یا گرم پانی میں ڈالیںاور اسے اچھی طرح حل کرلیں۔اب روئی کے دو گالے لے کر انہیں محلول میں بھگوکرآنکھوں کے نیچے 15منٹ تک رکھیں۔اس کے بعد آنکھوں کو تازہ پانی سے دھولیں اور موسچرائزر لگائیں،چند ہی دنوں کے استعمال سے آپ واضح فرق دیکھیں گے۔
….صرف ایک چیزجس کے ذریعے آپ اپنے چہرے کو چمکدار بناسکتے ہیں اور
2
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں