نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ اپنے جوڑوں کے درد کی وجہ سے تکلیف میں ہیں یا صبح اٹھتے ہوئے آپ کو دردیں ہوتی ہیں تو پریشان ہونا چھوڑیں کیونکہ آج ہم آپ کو اس کا آسان نسخہ بتائیں گے۔یہ نسخہ لیموں کے ذریعے بنایا جاتا ہے۔لیموں میں وٹامنز جیسے اے،بی ون،بی 6،فولک ایسڈ،فلیونائڈز،پوٹاشیم، میگنیشیم،فاسفورس اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نہ صرف لیموں ہماری صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے بلکہ اس کے چھلکے بھی بہت مفید ہوتے ہیں۔
جوڑوں کے درد کے لئے نسخہ
دو درمیانے سائز کے لیموں لے کر انہیں چھیل کر ان کے چھلکے گلاس کے جار میں ڈالیں۔اب اس جار کو مکمل طورپر زیتون کے تیل سے بھر دیں۔جار کو اچھی طرح بند کردیں اور اس میں ہوا بالکل بھی داخل نہ ہوسکے،اس جار 15دن تک پڑا رہنے دیں۔اب اس تیل کو متاثرہ حصہ پر لگانے سے درد میں بہت زیادہ کمی ہوجائے گی۔اگر رات کو سونے سے پہلے درد والی جگہ پراس کی ہلکی مالش کی جائے تو آپکو بہت زیادہ افاقہ ہوگا۔
لیموں کے چھلکوں کا صحت کےلئے ایسا فائدہ کہ جان کر آپ آزمائے بغیر نہ رہ سکیں گے
2
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں