ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

گھر میں موجود بچے بوڑھوں کی زندگیوں پر کیا اثرات مرتب کرسکتے ہیں؟

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں انسان کو بہت اچھے لگتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ کھیل کر خوش ہوتا ہے لیکن اب ماہرین نے ایک اور بہت بڑا فائدہ بھی بتادیا ہے۔سینٹ لوئس یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انجیلا سینفورڈ کاکہنا ہے کہ دادا یا نانا بننے سے آپ بہت خوش رہتے ہیں اور ذہنی تناؤپیدا نہیں ہوتا۔اس کا کہنا ہے کہ معصوم بچے بوڑھے لوگوں کا موڈ بہتر کرتے ہیں جس کی
وجہ سے بوڑھوں کو زندگی کی طرف لوٹنے اور خوش رہنے میں مدد ملتی ہے۔موجودہ دورمیں لوگوں کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے بوڑھے لوگ تنہائی کا شکار ہوجاتے ہیں اور زندگی سے ان کا تعلق ٹوٹنے لگتا ہے لیکن ایسے میں بچے انہیں وقت دیتے ہیں اور انہیں زندگی کی طرف لوٹنے میں
مدد دینے کے ساتھ ان کا موڈ بھی خوشگوار بناتے ہیں۔ اسی طرح جب بوڑھے افراد بچوں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو انہیں ایک طرح کی ورزش کرنے کوملتی ہے اور وہ فٹ رہتے ہیں۔ڈاکٹرانجیلا کا کہنا ہے کہ
بڑھاپے میں اکثر لوگ مختلف طرح کی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ ورزش یا چہل قدمی سے اجتناب ہے لیکن جب وہ بچوں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو بڑھاپے کی بیماریوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔اسی طرح بچوں کے ساتھ کھیلنے سے بوڑھے افراد کو کھانا ہضم کرنے میں کافی مدد ملتی ہے اور ان کامعدہ
بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…