ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وزن کم کرنا ہے تو آنکھوں پر پٹی باندھ کر کھانا کھائیں‘ماہرین کا حیران کن نسخہ

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرینکفرٹ(نیوزڈیسک)وزن کم کرنے کے لئے لوگ کئی طرح کے طریقے آزماتے ہیں لیکن اب جو طریقہ سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے اس کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔اس طریقے میں سائنسدانوںکا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اندھیرے میں کھانا کھایا کریں کہ اس طرح انہیں نہ صرف کھانا تلاش کرنے میں مشکل ہوگی بلکہ وہ کھانا بھی کم کھائیں گے۔ جرمنی کی یونیورسٹی آف کونسٹینز کی تحقیق کار پروفیسر بریٹا رینرکا کہنا ہے کہ جب لوگ آنکھوں پر پٹی باندھ کھانا کھاتے ہیں تو انہیں یہ لگتا ہے کہ وہ زیادہ کھاچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ کم کھانا کھاتے ہیں اور نتیجہ کے طور پر وزن کم ہونے لگتا ہے۔ تحقیق میں یونیورسٹی کے 90طالبعلموں کو تین مختلف ذائقوں کی چیری،کیرامل اوروینیلاآئسکریمز سٹابری ساس کے ساتھ دی گئیں۔آدھے لوگوں کو کہا گیا کہ وہ ان آئس کریموں کے ذائقوں کو ریٹ کریں اور ساتھ ہی یہ بتائیں کہ انہوں نے کتنا کھایا۔دوسرے گروہ کو آئس کریم کھانے کے دوران آنکھوں پرسیاہ چشمہ لگاکر کھانے کے لئے کہا گیا۔جن لوگوں نے چشمہ لگا رکھا تھا انہوں نے دوسرے گروہ کی نسبت 9فیصد کم آئس کریم کھائی اور ساتھ ہی انہوں نے یہ آئس کریم خریدنے میں عدم دلچسپ کا اظہار کیا جبکہ دوسرے گروہ نے یہ آئس کریم خریدنے میں رغبت ظاہر کی۔Food Quality and Preferenceکے ایک مضمون میں پروفیسر بریٹا رینرکا کہنا تھا کہ جب لوگوں کو نظر آتا ہے تو وہ اپنے کھانے کی مقدار کا اندازہ رکھتے ہیں لیکن اندھیرے میں ایسا ممکن نہیں ہوتا اور ہم خودبخود کم کھانا کھاتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو وزن کم کرنے کی خواہش ہو انہیں چاہیے کہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر کھاناکھائیں کہ اس طرح کھانے کی مہک کااندازہ اچھا ہوگا اور ساتھ ہی آپ کم کھانا کھائیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…