ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کانوں میں گھنٹیاں کیوں بجتی ہیں؟،ماہرین کاخوفناک انکشاف

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میونخ(نیوز ڈیسک)کانوں میں گھنٹیاں بجنے کے پیچھے آخر کیا راز ہے؟ اس بارے میں ماہرین نے ایسا انکشاف کیا ہے کہ آپ خوف میں مبتلا ہو جائینگے ۔ امریکہ میں تقریباََ45 ملین لوگ کانوں میں گھنٹیاں بجنے سے متاثر ہیں اور پوری دنیا میں کئی افراد اس مشکل سے دوچار ہیں۔ سائنس ڈیلی نے ٹیکنیکل یونیورسٹی میونخ کی نئی تحقیق کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کان کا بجنا کسی شدید بیماری کا ردعمل ہوتا ہے یعنی اگر انسان کوشدید بیماری لاحق ہوتی ہے تو اس کے اثرات کانوں کے بجنے کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔برسوں سے ماہرین اس بات کی تلاش میںتھے کہ آخر انسانوں کے کانوں میںاچانک گھنٹیاں کیوں بجنے لگتی ہیں تاہم اس راز سے اب پردہ اُٹھ رہا ہے ۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ کچھ افراد کو اچانک سے کان میں گھنٹیاں بجنا سنائی دینے لگتی ہیں جبکہ ان کے آس پاس کوئی موسیقی وغیرہ نہیں چل رہی ہوتی اس کے باوجود ان کو گھنٹیاں سنائی دے رہی ہوتی ہیں۔ ماہرین نے انسانی دماغ کا تفصیلی جائزہ لے کر اندازہ لگایا ہے کہ انسانی جسم چند محافظ ہوتے ہیں جب وہ کمزور پڑنے لگتے ہیں تو مختلف بیماریاں انسانی جسم میں جنم لینے لگتی ہیں۔ ڈپریشن اور تیزی سے بدلتا مزاج اسی کی ایک کڑی ہے ۔ماہرین کے مطابق کانوں میں اچانک آنے والی گھنٹی کی آواز کاتعلق دماغ سے ہوتا ہے۔جب دماغ کے گیٹ کیپنگ متاثر ہونے لگتی ہے تو اس طرح کی آوازیں انسان کو سنائی دینا شروع ہوجاتی ہیں، دائمی نفسیاتی تکلیف اور ذہنی بیماریوں اسی گیٹ کیپنگ سسٹم سے دماغ میں داخل ہوتی ہیں۔ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے پر وسیع تحقیق کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا میں ان گنت افراد اس سے متاثر ہیں یا پھر تیزی سے ہو رہے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…