ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والا پھل

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) اسٹرابری دیکھنے میں تو بہت خوبصورت پھل ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اسے اکثر کھانا بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیاہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر ہفتے ایک کپ اسٹرابریز یا بلیو بیریزک ا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران 90 ہزار کے لگ بھگ افراد کا 14 سال تک جائزہ لیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ جن مرد و خواتین نے بلیوبریز اور اسٹرابریز کا استعمال زیادہ کیا ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 8 فیصد تک کم ہوگیا۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسٹرابری میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹ Anthocyanin خون کی شریانوں کو کھولنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے جو دوران خون کو معمول پر رکھ کر ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔اسٹرابری میں پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار ثابت ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کے لیے اہم جز ہے اور طبی ماہرین ہر بالغ شخص کو 4700 ملی گرام پوٹاشیم روزانہ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ایک اور پرانی تحقیق کے مطابق اسٹرابریز میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر امراض قلب اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے کا اہم ترین عنصر ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…