ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نیند کی کمی کے نقصانات جو شاید آپ نہیں جانتے

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ اکثر لوگوں کی غذا یکساں ہوتی ہے، کام بھی ایک جیسا اور جسمانی سرگرمیاں بھی لگ بھگ ملتی جلتی مگر پھر بھی ان میں سے کچھ موٹاپے کے شکار اور کچھ فٹ ہوتے ہیں ؟اگر ہاں تو اس کا جواب ایک چیز میں چھپا ہے جس پر عمل نہ کرنا آپ کو موٹاپے کا شکار کرسکتا ہے۔
امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسمانی طور پر متحرک رہنے کے باوجود اگر نیند پوری نہ کی جائے تو انسان موٹاپے کا شکار ہوسکتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ کم نیند جسمانی وزن میں اضافے، جسمانی چوٹوں کا خطرہ بڑھانے اور جسمانی ہارمونز کی سطح میں کمی کا باعث بنتا ہے جس سے ڈپریشن اور ہڈیوں کی کمزوری کا امکان بھی ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق گہری نیند کے دوران جسمانی مسلز اپنی کمزوریوں پر قابو پاتے ہیں، ٹشوز کی مرمت ہوتی ہے اور دماغ یاداشت کو تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ زہریلے مواد کو نکال باہر کرتا ہے۔اس پراسیس کے بغیر آپ کی ورزش اور خوراک کا خیال رکھنا کسی کام کا نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیشتر افراد سوچتے ہیں کہ وہ جم جاکر مسلز بنارہے ہیں مگر یہ کام نیند کے دوران ہوتا ہے اور ٹوٹ جانے والے ٹشوز کی مرمت سے مسلز مضبوط ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ اچھی نیند کے دیگر متعدد فوائد بھی ہیں جیسے ملازمت میں آپ کی کارکردگی کو بہتر بنانا، زندگی کی معیاد بڑھانے میں مدد دینا، دوسروں میں زیادہ مقبول بنانا وغیرہ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…