ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خراب دانت گردوں کیلئے جان لیوا

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)کیا آپ کو اپنے دانتوں کا خیال رکھنے کا وقت نہیں ملتا ؟ اگر ہاں تو ایک جان لیوا مرض کا سبب بن سکتا ہے۔یہ بات ایک امریکی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اپنی دانتوں کی صحت کا خیال نہیں رکھتے ان میں گردوں کے سنگین امراض کا خطرہ 5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ دانتوں کے امراض ہائی کولیسٹرول کے مقابلے میں گردوں کے امراض کی زیادہ بڑی علامت ثابت ہوتے ہیں۔تحقیق میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ جو بالغ افراد اپنے دانتوں سے محروم ہوجاتے ہیں ان میں گردوں کے امراض کا خطرہ 11 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔اسی طرح یہ بھی بات سامنے آئی کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں دانتوں کے مسائل کے باعث گردوں کے امراض کا خطرہ نوجوانوں کے مقابلے میں 27 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ برین ہیمرج کے شکار ہونے والے ایک چوتھائی افراد کے لعاب دہن میں ایک بیکٹریا streptococcus پایا گیا۔
محققین کا ماننا ہے کہ یہ بیکٹریا خون کی شریانوں کو عمر بڑھنے کے ساتھ کمزور کردیتا ہے جس کے نتیجے میں دماغ میں شریانوں کے پھٹنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے جو سنگین ہونے پر برین ہیمرج کی شکل میں سامنے آتا ہے۔
یہ بیکٹریا دنیا بھر میں 10 فیصد افراد میں پایا جاتا ہے اور اکثر دانتوں کو کمزور کرنے کا باعث بنتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…