ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

روزانہ ایک گلاس نارنجی کا جوس بلڈپریشراورفالج سے محفوظ رکھتا ہے‘ ماہرین

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ صرف 2کپ نارنجی کا رس پینے سے فالج اور بلڈ پریشر سمیت کئی امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق نارنجی میں ایک خاص قسم کا فائٹو غذائی اجزا پایا جاتا ہے جسے ہیسپریڈن کہتے ہیں، یہ جادوئی مرکب دماغ سمیت پورے بدن میں خون کے بہا کو بہتر بناتا ہے۔ ماہرین نے اس تجربے کے لیے کئی افراد کو نارنجی کے 2 کپ میں موجود ہیسپریڈن دی اور ایک خاص مشین ڈوپلر فلکسی میٹر اور لیزر کے ذریعے ان کی جلد میں خون کے بہا کو نوٹ کیا گیا تو ان کے خون کا بہا بہتر ہوا اور بلڈ پریشر معمول پر رہا۔دوسری جانب کچھ لوگوں کو ہیسپریڈن کی بجائے دو کپ نارنجی جوس دیا گیا تو نتائج ہیسپریڈن سے بھی بہتر نکلے اور پورے جسم میں خون کی فراہمی بہتر ہونے لگی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ اورنج جوس ہیسپریڈن سپلیمنٹ سے بھی مثر ہے۔ ایک اور مطالعے میں ماہرین نے ایسی خواتین کو جمع کیا جن کے ہاتھ اور پیر کے کنارے سردیوں میں دوران خون کمزور پڑنے سے سن ہوجایا کرتے تھے، ان خواتین کو ایک بہت ٹھنڈے کمرے میں رکھا گیا اورایک گروہ کو کھٹے رس دار پھلوں میں موجود فائٹو نیوٹرنٹس دئیے گئے اور دوسرے گروپ کو نارنجی جیسا ایک جعلی جوس پلایا گیا۔تجربے سے معلوم ہوا کہ جعلی جوس پینے والی خواتین میں خون کا بہا اتنا دھیما ہوگیا کہ وہ سردی سے کانپنے لگیں کیونکہ ان کے ہاتھ اور پیروں کی انگلیوں کا درجہ حرارت 13 درجے سینٹی گریڈ تک گرگیا تھا جب کہ جن خواتین کو اصل جوس دیا گیا تھا ان کے ہاتھ پاں سن ہونے میں دگنا وقت لگا کیونکہ ان میں خون کا بہا مستحکم اور برقرار رہا تھا۔ اس کے علاوہ جوس پلانے والی خواتین کو ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈالنے کو کہا گیا تو جن خواتین نے نارنجی کا رس پیا تھا بقیہ خواتین کے مقابلے میں ان کے ہاتھ دگنے وقت میں ٹھنڈے اور سن ہوئے تھے۔ تحقیق کی بنیاد پر ماہرین صحت کا کنہا ہے کہ نارنجی کا رس فالج کے حملوں سے بہت حد تک محفوظ رکھتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…