ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اب بیکٹیریا ہماری سڑکوں اور عمارتوں کو روشن بھی کریں گے

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک) فرانس میں قائم ایک کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مستقبل میں سڑکوں، عمارتوں اور زیرِ زمین راستوں کو بیکٹیریا سے روشن کرکے بجلی اور بیٹریوں کے جھنجھٹ سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن ہوگا۔گلووی نامی کمپنی نے اپنی پہلی پراڈکٹ ایک بیٹری کی شکل میں تیار کرلی ہے جو تین دن تک روشنی خارج کرتی رہتی ہے۔ اگرچہ یہ بلب اور روشنیوں کی جگہ نہیں لے سکیں گے لیکن اپنی مخصوص روشنی سے دکانوں کے باہر کے حصوں اور سائن بورڈ کو منور کرسکتے ہیں۔تین دن روشن رہنے والی بیکٹیریا لائٹ بنانے کے بعد اب یہ کمپنی بیکٹیرا کو اس قابل بنارہی ہے کہ وہ کم ازکم ایک ماہ تک روشن کرسکیں۔ گلووی کمپنی کی سربراہ سانڈرا رے چاہتی ہیں کہ ’ روشنی حاصل کرنے کا تصور بدلا جائے، اگر پوری دنیا میں بیکٹیریا سے روشنی پیدا کی جاسکے تو اس سے 19 فیصد بجلی بچائی جاسکتی ہے۔ ‘بیکٹیریا لائٹ میں شفاف ٹٰیوب میں ایک جیل بھرا گیا ہے جس میں ایسے بیکٹیریا شامل ہیں جو روشنی خارج کرتے ہیں۔ انہیں سمندروں سے حاصل کیا گیا ہے۔ ٹیوب میں الائی وائبریو فشری Aliivibrio fischeri بیکٹیریا ڈالے گئے ہیں جو کسی بیماری اور مضر اثرات کی وجہ نہیں بنتے جیل میں ان بیکٹیریا کی خوراک بھی ڈالی گءہے جو غذائی اجزا پر مشتمل ہوتی ہے۔پہلے تجربے میں صرف چند سیکنڈ تک ہی روشنی ملی اور اس کے بعد تین دن تک روشنی دینےوالے بیکٹیریا بنائے گئے ہیں۔ فرانس میں بعض علاقوں میں رات کے ایک سے صبح سات بجے تک دوکان کی بیرونی روشنیاں جلانے پر پابندی ہے اور اس دوران بیکٹیریا کی ہلکی دھیمی روشنی سے ان کو منور کیا جاتا ہے جو بہت تیز نہیں ہوتی۔ اس سے پہلے بھی بیکٹیریا سے روشنی حاصل کی جاتی رہی ہیں لیکن یہ پہلی کمپنی ہے جو اپنی مصنوعات بازار میں فروخت کررہی ہے۔گلووی بیکٹٰیریا کو عمارتوں کی سجاوٹ اور ایسے علاقوں میں روشنی کےلیے استعمال کرنا چاہتی ہیں جہاں روشنی نہ پڑتی ہو۔ لیکن دوسری جانب روشن بیکٹیریا پر کام کرنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح عمارتوں کو روشن کرنے کا طریقہ بہت مہنگا ثابت ہوسکتا ہے جبکہ اس کی جگہ ایل ای ڈی روشنی کا نظام موجود ہے لیکن کمپنی کے مطابق وہ 2017 میں اپنی پہلی پراڈکٹ پیش کریں گے جو ایک ماہ تک روشنی دیتی رہے گی۔سمندروں میں قدرتی طور پر روشنی دینے والے بیکٹیریا کسی بیماری کی وجہ نہیں بنتے لیکن انہیں طویل عرصے تک زندہ رکھنا ایک مشکل کام ہوتا ہے

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…