ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ناریل تیل کے ان فوائد سے آپ واقف ہیں؟

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ناریل کے تیل کے انسانی صحت اور خوبصورتی کے حوالے سے فوائد عمومی طور پر سب جانتے ہیں، جبکہ بالوں کی نشوونما کے لیے ناریل کے تیل کا استعمال عام سی بات ہے، تاہم ناریل کے تیل کے بہت سارے فوائد کے بارے میں زیادہ تر لوگ ناواقف ہیں۔

جلد کے لیے : چہرے کی جلد کو خوبصورت اور تر و تازہ کرنے کے لیے ناریل کے تیل میں تھوڑی سے چینی ملا کر اسے چہرے پر 10 منٹ تک لگانے سے مردہ خلیے (ڈیڈ سیلز)ختم ہوجاتے ہیں۔

اگر ناریل کے تیل میں چینی کی جگہ نمک ملا کر اس کا روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ آپ کی جلد کو انفیکشن اور دانوں سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

دانتوں کے لیے: یوں تو دانتوں کو مضبوط رکھنے کے لیے مارکیٹ میں کئی طرح کے ٹوتھ پیسٹ دستیاب ہیں، لیکن یہ اب سے زیادہ کارآمد ٹوتھ پیسٹ ثابت ہوسکتا ہے۔

تھوڑا سا ناریل کا تیل اور نمک دانتوں میں روزانہ تین سے چار منٹ تک لگانے سے دانت مضبوط، کیڑے سے پاک اور چمکدار رہتے ہیں۔

بالوں کے لیے: یہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ناریل کے تیل کا استعمال آپ کے بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے اور انہیں لمبا اور گہرا رکھنے میں مدد دیتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں ناریل کا تیل اور لیموں کا جوس ملا کر لگانے سے آپ اپنے بالوں کو لمبے عرصے تک سفید ہونے سے بھی روک سکتے ہیں۔

پاں کے لیے: ناریل کے تیل کے چوٹ ٹھیک کرنے کی خصوصیت سے سب واقف ہیں، لیکن اگر ہر رات سونے سے پہلے پاں پر ناریل کا تیل لگا کر موزے پہن لیے جائیں تو پاں کی پھٹی ہوئی ایڑیاں ایک ہفتے میں ٹھیک ہوسکتی ہیں۔

ہونٹوں کے لیے: زیادہ تر لوگوں کو یہ نہیں پتہ کہ ناریل کے تیل میں جلد کو نرم و ملائم رکھنے کی کمال خصوصیت موجود ہے، اور اگر روز رات کو ہونٹوں پر تھوڑا سا ناریل کا تیل لگا کر سویا جائے تو آپ کے ہونٹ کسی بھی موسم میں پھٹنے سے بچ سکتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…