اسلام آباد(نیوزڈیسک)اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ جب وہ صبح اٹھتے ہیں تو انہیں کمزوری محسوس ہوتی ہے لیکن ذیل میں بتائے ہوئے نسخے پر عمل کرکے وہ اپنی یہ شکایت رفع کرسکتے ہیں۔دو چمچ خالص شہد لے کراس میں ایک چوتھائی چائے کا چمچ سمندری نمک ڈالیں اور اسے کھالیں۔تحقیق میں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ یہ دونوں اجزاءآپ کو تمام رات نہ صرف پرسکون نیند دیں گے بلکہ اگلی صبح آپ کو کمزوری یا تھکان بھی محسوس نہ ہوگی۔ 2009ءمیں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ شہد کی وجہ سے رات کو سوتے میں ہمارا نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور ہمیں پرسکون نیند آتی ہے۔ایک جرمن یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہمارا اعصابی نظام نمک کی کمی کی وجہ سے تھکان کا شکارہوتا ہے اور سمندری نمک اسے تروتازہ رکھنے کے لئے بہترین غذا ہے لہذا شہد اور سمندری نمک کو ملا کر استعمال کیا جائے تو اس کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں