ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

قبل ازوقت بڑھاپا لانے والی ایک عجیب عادت

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور(نیوز ڈیسک)صبر انسانی شخصیت کی بہت بڑی خوبی تصور کیا جاتا ہے مگر یہ زندگی کو طویل بنانے کا باعث بھی بنتا ہے۔یہ بات سنگاپور میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔سنگاپور یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بے صبرے افراد قبل از وقت بڑھاپے کا شکار ہوجاتے ہیں اور ان کی عمر بہت تیزی سے مٹھی سے نکل جاتی ہے۔تحقیق کے مطابق بے صبرے اور ذہنی تشویش کے شکار افراد ممکنہ طور پر مراقبے سے قبل از وقت بڑھاپے کے سفر کو سست رفتار بناسکتے ہیں۔اس تحقیق کے دوران محققین نے 1100 طالبعلموں پر تجربہ کیا اور بے صبر افراد کے خون کے ٹیسٹ اور ان کے ٹیلومیئرز کی لمبائی کا جائزہ لیا گیا۔ٹیلومیئرز کروموسومز کے ایسے حفاظتی کیپس ہیں جو ڈی این اے کو نقصان سے بچاتے ہیں۔اگر ٹیلومیئرز کی لمبائی مختصر ہوجائے تو بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔محققین نے دریافت کیا کہ بے صبرے طالبعلموں کے ٹیلومیئرز مختصر ہوتے ہیں اور یہ عندیہ دیا کہ یہ شخصی عادت زندگی کی مدت میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بے صبرا پن زندگی کی بیشتر منفی سرگرمیوں سے منسلک ہے جن کے اثرات جسمانی عمر پر مرتب ہوتے ہیں، جیسے ایسے افراد دماغی اور سماجی حوالے سے مشکلات کو عبور کرنے میں ناکام ہوتے ہیں اور ان میں ذہنی امراض کا خطرہ ہوتا ہے۔یہ تحقیق طبی جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئی

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…