اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسوڑوں سے خون رسنے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسا کہ حمل، خون کی کمی اور ماس خورہ (مسوڑے کا مرض)وغیرہ مگر اس کی سب سے عام وجہ منہ کی صفائی کا خیال نہ رکھنا ہے۔منہ کی مناسب صفانی نہ ہونے سے مسوڑوں کی سوزش کا خطرہ پیدا ہوتا ہے جس کا مناسب علاج نہ کیا جائے تو مسئلہ بدترین ہوجاتا ہے۔ایسی صورت میں دانتوں کے ڈاکٹر جاکر اپنے مسوڑوں کا معائنہ کرانا بہترین علاج ہے۔تاہم کچھ گھریلو نسخے بھی موجود ہیں جنھیں مسوڑوں سے خون رسنے کے کیسز کے دوران استعمال کرسکتے ہیں۔
گرم نمکین پانی سے غرارے
مسوڑوں میں خون آنے کی صورت میں سب سے سستا اور آسان ترین گھریلو نسخہ گرم نمکین پانی سے غرارے کرنا ہے۔ اس سے بیکٹریا کو ختم کرنے میں مدد کے ساتھ مسوڑوں کی سوجن میں ریلیف حاصل کیا جاسکتا ہے۔ آپ نیم گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ نمک مکس کرنا ہے اور اس سے غرارے کرنے ہیں۔ یہ عمل دن میں 3 بار دہرانا چاہئے۔
بیکنگ سوڈا سے برش
ایک اور آسان طریقہ بیکنگ سوڈا کو پیسٹ کی جگہ برش پر استعمال کرنا ہے۔ یہ سفید سفوف ننھے جراثیموں کے خاتمے کے لیے بہت اچھی چیز ہے۔ چونکہ بیکنگ سوڈا کھرچن والا ہوتا ہے لہذا نرم ریشوں والا ٹوتھ برش کا استعمال ہی بہتر ثابت ہوتا ہے۔ اور ہاں یہ یاد رکھیں کہ سوڈا کے ساتھ دانتوں پر برش نرمی کے ساتھ کریں۔
ٹی ٹری آئل
زبردست جراثیم کش خوبیوں کے باعث ٹی ٹری آئل مسوڑوں سے خون رسنے کے عمل کی روک تھام کے لیے اچھا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے تیل کے چند قطرے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملائیں اور پھر اس مکسچر سے غرارے کریں، اس کے علاوہ آپ تیل کا ایک قطرہ ٹوتھ برش پر ڈال کر بھی اسے دانتوں پر مل سکتے ہیں۔
زیتون کا تیل
زیتون کا تیل اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو سوجن کے شکار مسوڑوں کو ٹھیک کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس میں شامل نباتاتی اجزاسوجن کا باعث بننے والے بیکٹریا کا خاتمہ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ کو ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل اپنے منہ میں ڈال کر کچھ سیکنڈ تک گھمانا ہے اور پھر تھوک دینا ہے۔
لونگ
اگر تو آپ کے مصالحے کی بوتل میں لونگیں موجود ہیں تو متاثرہ مسوڑوں کا موثر گھریلو نسخہ تو آپ کے لیے پہلے سے دستیاب ہے۔ صدیوں سے اس مصالحے کو دانتوں کے ہر طرح کے مسائل کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، بس چند خشک لونگوں کو چبائیں اور کچھ دیر تک منہ میں رہنے دیں تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جاسکیں۔
روغن پودینہ
روغن پودینہ یا پودینہ کے تیل کا ایک قطرہ نرم ریشوں والے ٹوتھ برش پر پیسٹ کے ساتھ ٹپکائیں اور پھر دانتوں کو صاف کرلیں۔ اس تیل کی خوشبو اور ذائقہ منٹ جیسا ہوتا ہے جو کہ منہ کے بیکٹریا کے خاتمے کے لیے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اکثر ٹوتھ پیسٹس اور ماتھ واش میں اسے استعمال کیا جاتا ہے۔
سرخ مرچ پاﺅڈر
آپ ایک چٹکی سرخ مرچ پاﺅڈر کو ہر بار اپنے دانتوں پر برش کرنے کے وقت ڈال کر استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ مصالحہ زبردست جراثیم کش اور سوجن میں کمی کی خوبیاں رکھتا ہے۔ اس کو استعمال کرنے پر آپ کو ڈنک لگنے جیسا احساس ہو تو یہ اس کے کام کرنے کی نشانی ہوتی ہے
خون رسنے والے مسوڑوں کو ان 7گھریلو نسخوں کے ذریعے تحفظ دیں
25
فروری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں