اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگر آپ کو وزن کم کرنے کی خواہش ہے تو آج ہم آپ کو ایک انتہائی آسان اور کارگر نسخہ بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ بہت جلد اپنا وزن کم کرلیں گے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے کیلوریز کی مقدار کم کر نی ضروری ہے لیکن اس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے لہذا پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے اور پانی میں کھیرا شامل کرلیا جائے تو اس کا ذائقہ نہ صرف اچھا ہوجاتا ہے بلکہ یہ جسم میں پانی کی کمی بھی واقع نہیں ہونے دیتا۔آپ کولڈ ڈرنک پینے کی بجائے اس مشروب کا استعمال کریں اور وزن تیزی سے کم کرلیں کہ اس میں صرف 100کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔طریقہایک کھیرے کو اچھی طرح دھو لیں تا کہ اس سے جراثیم دور ہوجائیںاور اب اس سے چھلکے اتارے بغیر کاٹ کر دو لیٹر پانی میں چند گھنٹے کے لئے بھگو دیں اور اس پانی کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔اگر پانی کو مزید ذائقہ داربنانا ہو تو اس میں لیموں یا پودینے کے پتے ملالیں۔اس پانی میں وٹامن اے اور ڈی کے باعث آپ کو وٹامن کی بھی مناسب مقدار میسر ہوگی اور آپ کا وزن تیزی سے کم ہوگا۔