اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)پرسکون نیند کے لئے درست تکیے کا ہونا بہت ضروری ہے۔اگر تکیہ ٹھیک نہ ہو تو سر اور گردن میں دردتو ہوگا ہی لیکن ساتھ ہی جسم بھی بے چینی کا شکار ہوجائے گا۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ سونے کے لئے درست تکیے کے لئے مختلف چیزوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔نیویارک ہسپتا ل کے ماہر نیورولوجسٹ کیمی برنارڈ کا کہنا ہے کہ اگرآپ اپنی کمر کے بل سونے کے عادی ہیں تو آپ کا تکیہ باریک ہونا چاہیے۔اگر آپ ایک جانب کروٹ کے لر سوتے ہیں تو آپسخت تکیے کا استعمال کریں تاکہ آپ کے کانوں اور کندھوں کے درمیان جگہ بھری رہے۔اگر آپ پیٹ کے بل سوتے ہیں تو اتنہائی باریک تکیے کا انتخاب کریں۔برنارڈ کا کہناہے کہ اگرآپ ان باتوں کو مدنظر رکھ کر تکیے کا انتخاب کریں گے تو آپ پرسکون نیند کے مزے لے سکتے ہیں۔