کراچی (نیوز ڈیسک)لہسن اور پیاز کو اگر زیادہ دیر تک رکھا جائے تو ان کے خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ ان دونوں کو مہینوں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
براو¿ن رنگ کے کاغذ کے بیگ لیں اور اس کے اوپر والے حصے میں سوراخ کرلیں۔اب اس میں پیاز یا لہسن سوراخ کے نشانات تک ڈالیں اور اسے پیپر کلپ سے بند کردیں۔اس بیگ کو کسی خشک جگہ پر رکھ دیں جہاں ہوا کا گزر ہوتا ہو۔بہتر ہے کہ جہاں یہ بیگ رکھا گیا ہے وہاں روشنی بہت کم آتی ہو اور وہ جگہ مکمل خشک ہو کیونکہ نمی ان چیزوں کو تیزی سے خراب کردیتی ہے۔
اس چیز کا دھیان رکھیں کہ جہاں پیاز رکھ رہے ہیں اس کے نزدیک آلو نہ ہوں ورنہ پیاز جلد خراب ہوسکتے ہیں،آلوو¿ں میں سے ایک مخصوص گیس نکلتی ہے جس سے پیاز کے خراب ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔اس بات کو بھی ذہن میں رکھیں کہ پیاز یا لہسن کو کبھی بھی پلاسٹک کے شاپنگ بیگ میں نہیں رکھنا ورنہ ہوا کی عدم موجودگی میں پیاز جلد خراب ہوسکتا ہے۔
لہسن اور پیاز کو محفوظ رکھنے کا وہ طریقہ جو انہیں کئی ماہ تک خراب نہ ہونے دے
23
فروری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں