ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

چینی کھانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟جانئے

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)ہم چینی کا استعمال بکثرت مشروبات اور کھانوں میں کرتے ہیں لیکن اگر اسے چھوڑ دیا جائے تو جسم میں حیرت انگیز تبدیلیاں ہوتی ہیں،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
جلد کی خرابی
میٹھی اشیاءجیسے چاکلیٹ،میٹھائیاں،سافٹ ڈرنکس وغیرہ کے استعمال سے جسم میں چینی کا لیول بڑھتارہتا ہے جس کا اثر براہ راست ہماری جلد پر ہوتا ہے اور وہ خراب ہونے لگتی ہے۔اگر جلد پر کوئی دانا یا پھنسی نکلی ہوتو چینی کھانے سے اس کے خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی چینی کھانے کی وجہ سے جسم پر دانے بھی زیادہ نکلتے ہیں۔
بڑھاپے میں جلدی
جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ چینی جلد کے لئے نقصان دہ ہے لہذا یہ بھی ہوتا ہے کہ جلد ڈھلکنے لگتی ہے اور بڑھاپے کے آثار جلد ظاہر ہوجاتے ہیں۔نیدر لینڈ کی لیڈن یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں کے خون میں چینی کی زیادہ مقدار تھی وہ ان لوگوں کی نسبت زیادہ بوڑھے لگ رہے تھے جن کے خون میں چینی کی کم مقدار تھی۔
بے خوابی
چینی کے زیادہ استعمال سے آپ کی نیند کم ہونے لگتی ہے اور آپ بے خوابی کا شکار رہتے ہیں۔2016ءمیں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی زیادہ مقدار کی وجہ سے نیند میں خلل پیدا ہونا ایک معمول بن جاتا ہے۔
دل کی بیماریاں
جس طرح نمک بلڈ پریشر کے لئے نقصان دہ ہے بالکل اسی طرح چینی بھی اپنے ساتھ بہت سے نقصانات لاتی ہے۔جو لوگ چینی کی وجہ سے 25فیصد زیادہ حرارے لیتے ہیں ان میں دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
یاداشت میں کمی
ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے چوہوں کو فروکٹوس والی غذا دی جس کی وجہ سے ان کی یاداشت پر اثر دیکھا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ چینی کھانے سے یاداشت کمزور ہوجاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…