لندن(نیوزڈیسک)ہر گھر میں نمک کا استعمال کھانوں میں تو کیا جاتا ہے لیکن اس قدرتی نعمت کے کچھ ایسے فوائد بھی ہیں جنہیں جان کر آپ حیران ہوں گے،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
استری کی صفائی کے لئے
کپڑوں کو استری کرتے ہوئے اکثر استری کا پیندہ خراب ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کپڑے بھی خراب ہونے کا امکان رہتا ہے لیکن اگر آپ استری کو نمک سے صاف کریں تو یہ چمک جائے گی۔آپ چاہیں تو بٹر پیپر پر نمک چھڑک کر استری کو اس پر رگڑیں اور دیکھیں کہ وہ کس طرح صاف ہوجائے گی۔
صفائی کے لئے
اگر میز یا فرش گندے ہوں تو نمک ڈالیں اور انہیں چمکا لیں۔
آگ بجھانے کے لئے
اکثر کھانا پکاتے ہوئے تیز آنچ کی وجہ سے دیگچی میں آگ لگ جاتی ہے لیکن اگر اس میں نمک ڈالا جائے تو یہ بجھ جائے گی۔
مزید جانئے: لیموں کے چھلکوں کا صحت کےلئے ایسا فائدہ کہ جان کر آپ آزمائے بغیر نہ رہ سکیں گے
برتنوں کی صفائی کے لئے
اگر برتنوں میں ضدی چکنائی اور داغ لگے ہوں تو ان میں نمک ڈال کر پانی ڈالیں اور کچھ دیر بعد دھولیں۔یہ بالکل نئی جیسی ہوجائیں گی۔
سپونج صاف کرنے کے لئے
اکثر برتن دھونے والا سپونج گندہ ہوجاتا ہے لیکن اگر آپ اسے نمک والے پانی میں ساری رات بھگو کرصبح دھولیں گے تو یہ نیا جیسے ہوجائے گا۔
بند ڈرین کو کھولنے کے لئے
ایک چوتھائی کپ نمک اور چوتھائی کپ بیکنگ سوڈا ملا کر ڈرین میں ڈالیں،اب اس میں سفید سرکہ ڈالیں۔15منٹ بعد اس میں گرم پانی ڈالیں اور دیکھیں کہ ڈرین کھل جائے گا۔