ٹالن(نیوز ڈیسک)دنیا کا مہنگا ترین سکہ شمالی یورپ کے ملک ایسٹونیا کے دارالحکومت ٹالن کے تاریخی میوزیم میں دیکھایا جائے گا، یہاں امریکہ میں ڈھالا گیا پہلا ڈالر لایا جائے گا۔اس ڈالر کے سکے کو 2013 میں ایک نیلامی میں ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ میں بیچا گیا تھا یوں وہ دنیا میں ریکارڈ قیمت والا سکہ بن گیا تھا۔چاندی سے بنا یہ ڈالر 1794 میں تب کے امریکہ کے دارالحکومت فلاڈلفیا میں ڈھالا گیا تھا اور اسے “Flowing hair” کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس پر کھلے بالوں والی آزادی کی دیوی کا عکس کندہ ہے۔اس سکے کو امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن نے ہاتھ میں پکڑا تھا۔ سب جانتے ہیں کہ یہ 1794 میں ڈھالے گئے ڈالروں میں سے بہترین حالت میں محفوظ ڈالر کا سکہ ہے۔اس سکے کو 1947 میں 1250 ڈالر میں نیلام گیا تھا مگر 24 نومبر 2013 کو اس منفرد سکے کی قیمت ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ لگائی گئی تھی۔ یہ نیلامی میں سب سے مہنگا بیچا جانے والا سکہ ہے۔اس ڈالر کو امریکہ میں سکوں کے سب سے بڑے مجموعے کے مالک بزنس مین بریوس موریلان نے خریدا تھا جنہوں نے چھ سال کی عمر سے سکے جمع کرنے شروع کیے تھے