ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چہرے کو بے رونق ہونے سے بچائیں۔۔۔مگرکیسے؟

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)چہرے کو روزانہ صبح و شام دھونا جلد کی دیکھ بھال کے بنیادی اصولوں میں سے ہے۔ تاہم نہانے کے دوران ایسا کرنا جلد کو برباد کر کے چہرے کو بے رونق بنا دیتا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق چہرے کو’شاور‘ کے نیچے اسی درجہ حرارت کے پانی سے دھونا جس کو ہم جسم کے لیے استعمال کرتے ہیں ،بڑی غلطی ہے۔ اس کی وجہ سے گالوں میں موجود بال جیسی باریک خون کی نالیاں کمزور پڑ جاتی ہیں اور چہرہ غیر پرکشش ہو جاتا ہے۔ یہ عمل اپنے طور پر جلد کو درپیش کسی دوسرے مسئلے میں اضافہ بھی کر سکتا ہے، ان میں جھریوں کا ہونا شامل ہے۔سڈنی کے ایک ڈاکٹر کاکہنا ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ شاور کے پانی کے نیچے سر کو ہلانے کے ساتھ چہرہ دھونے سے بہت صاف ستھری جلد کا مالک بنا جاسکتا ہے، تاہم پانی کی گرمی اور دباو درحقیقت یہ دونوں چیزیں جلد کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔امراض جلد کے ماہر ڈاکٹروں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ گرم پانی سے چہرے کی حفاظت کرنے والا قدرتی روغن ختم ہو سکتا ہے جس کا نتیجہ شریانوں کے پھول جانے اور اس کے بعد چہرے کے سرخ ہوجانے کی شکل میں سامنے آتا ہے۔جلد کی حفاظت کے لیے چہرے کو دھونے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ چہرے کو واش بیسن میں دھویا جائے اور ساتھ ہی اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ نل کا پانی گرم نہ ہو بلکہ نیم گرم (ہلکا گرم) ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم اس بات کا خیال رکھیں گے کہ فیشل کلینسر کو اتارنے کے لیے ہمارا چہرہ براہ راست پانی کے بہاو کے سامنے نہ ائے تو ہم اپنی جلد کو نقصان سے بچانے میں کامیاب رہیں گے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…