اسلام آباد(نیوزڈیسک)آپ نے اکثر یہ بات نوٹ کی ہوگی کہ جب بھی ہمیں سردی لگتی ہے تو ہم کپکپانے لگتے ہیں لیکن اس بات کی وجہ کیا ہے؟ماہرین اس کے بارے میں دو آرائ رکھتے ہیں۔یونیورسٹی آف برسٹل کے ماہر ڈاکٹر لنڈسے نیکلسن کا کہنا ہے کہ ہمارے دماغ نے تمام جسم کا درجہ حرارت 37ڈگرے سینٹی گریڈ پر فکس کیا ہے اور جب ہمارے جسم کا درجہ حرارت بڑھتا ہے اور ہمیں سردی لگنے لگتی ہے تو ہمارا دماغ جسم کے تمام خلیوں کو حکم دیتا ہے کہ وہ گرمی کا اخراج کریں ،اس بات کو دیکھتے ہوئے جسم کے خلیے یکدم حرارت کا اخراج کرتے ہیں جس سے ہمیں کپکپاہٹ ہوتی ہے۔ ایک اور تھیوری میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہمیں سردی لگتی ہے تو باہر کادرجہ حرارت ایک نئے نقطے پر آجاتا ہے اور جسم اس درجہ حرارت سے ہم آہنگ ہونے کے لئے کپکپاتا ہے جس سے انسان ٹھٹھرنے لگتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں