پیرس(نیوزڈیسک)آپ یقیناًپرفیومزاستعمال کرتے ہوں گے لیکن کیا آپ کومعلوم ہے کہ بازار میں دستیاب پرفیومز میں انتہائی خطرناک طرح کے کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔
مختلف طرح کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ بازار میں پرفیوم بنانے کے دوران 900سے3000خطرناک کیمیکل استعمال ہوتے ہیں اور یہ انسانی جلدکے لئے بھی مضر ہوتے ہیں۔
الرجی کا خطرہ
اکثرلوگوں کو پرفیومز سے الرجی ہوتی ہے لیکن انہیں اس بات کا علم نہیں ہوتا اور وہ انجانے میں مشکل کا شکار رہتے ہیں ۔اس طرح کی الرجی اکثر جلدپر دانوں یا سرخی کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے،تیز پرفیومز میں ایسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو فوری طور پر جلد کو نقصان پہنچا کر الرجی پیدا کرتے ہیں۔
سانس کے مسائل اور سر میں درد
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ انتہائی تیز پرفیوم لگاتے ہی سر میں درد ہونے لگتا ہے اور کبھی تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر کسی اور نے بھی ایسا پرفیوم لگا رکھا ہوتب بھی آپ کو سرمیں یا سانس لینے میں تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔اکثر پرفیومزمیں بینزیل الکوحل شامل ہوتی ہے جو ہمارے نظام تنفس پر اثرانداز ہوتی ہے۔اسی کی وجہ سے سانس لینے میں مشکل،سر درد اور دیگر مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
ہارمونز میں تبدیلی
کچھ انتہائی خطرناک پرفیومز جسم میں ہارمونز میں تبدیلی کا بھی باعث بنتے ہیں۔اگر آپ ایسے پرفیومز مستقل بنیادوں پر لگاتے رہیں تو اس سے ہارمونز میں تبدیلی واقع ہوسکتی ہے۔
گھر میں پرفیوم بنانے کا طریقہ
آپ چاہیں تو کیمیکلز سے پاک پرفیوم اپنے گھر پر ہی تیار کرسکتے ہیں۔آپ کو بس ایک دو اونس کی بوتل لینی ہے۔الکوحل استعمال کرنے کی بجائے آپ چاہیں تو بیس کے لئے دیگر تیل جیسے بادام کا تیل استعمال کرسکتے ہیں۔خوشبو کے لئے آپ لیونڈر یا وینیلا کا استعمال کرسکتے ہیں۔
پرفیوم عام طور پر تین بیسوں پربنایا جاتا ہے یعنی base noteاورmiddle noteاورtop note۔
base note:اس کے لئے آپ چاہیں تو صندل ووڈ یا سیڈرووڈ لے سکتے ہیں۔
middle note:اس کے لئے آپ چاہیں تو لیونڈر،چنبیلی یالیونڈر کا استعمال کرسکتے ہیں۔
top note: اس کے لئے منٹ،پیپر منٹ،لیموں یا اورنج بیس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بنانے کا طریقہ
تمام بیسوں کے 25قطرے لے کر اچھی طرح ہلائیں،اس میں ایک چمچ اپنی مرضی کا آئل ڈالیں۔اب تمام اجزاءکو 30سیکنڈ تک ہلائیں اور اب جسم یا کپڑوں پر لگائیں اور خطرناک بازاری پرفیومزسے محفوظ ہوجائیں۔
پرفیومز کی وہ حقیقت جو کمپنیاں نہیں بتاتیں
22
فروری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں