کراچی(نیوزوڈیسک)آپ کے پھلوں کی ٹوکری ہوسکتا ہے بہت جلد دنیا کے اس مقبول ترین پھل کی غیرحاضری کو شدت سے محسوس کرنے لگے۔پھلوں کی ٹوکری میں سجے کیلے ممکنہ طور پر جلد ماضی کا قصہ بن کر رہ جائیں گے۔یہ انتباہ ایک نئی ڈچ تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ہالینڈ کے محققین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دنیا کے مقبول ترین پھل کیلے کو ایک بیماری کے باعث اپنی بقاکا خطرہ درپیش ہے۔جنوبی ایشیائ، افریقہ، مشرق وسطی اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں اگائے جانے والے کیلوں میں پانامہ فنگس نامی مرض پھل کو نقصان پہنچانے والے مادے سنگین حد تک پھیل چکا ہے۔یہ بات سامنے آچکی ہے کہ یہ مرض جنوبی امریکا سے دنیا کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہے جہاں کیلوں کی 82 فیصد تعداد کو حاصل کیا جاتا ہے۔پانامہ فنگس مرض کسی بھی زمین کی سطح پر 30 برس تک موجود رہ سکتا ہے اور یہ پودوں کے نظام میں مداخلت کرکے انہیں خشک کردیتا ہے اور وہ جلد مرجاتے ہیں۔ کیلے دنیا کا سب سے قیمتی پھل ہے جس کی 2001 سے 2012 کے درمیان 11.9 سے لے کر 16.5 ملین ٹن مقدار کو برآمد کیا گیا۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ مرض سب سے پہلے کیلوں کی ایک قسم میں پھیلا جہاں سے جنوب مشرقی ایشیاتک پھیل گیا۔محققین نے اس حوالے سے حکمت عملی میں تبدیلیوں کی سفارش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ کیلوں کے پودوں میں پھیلنے والے اس مرض کی تشخیص کے لیے نئے ٹیسٹ تشکیل دینے کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے مرض کے خلاف مزاحمت کرنے والے کیلے کی نئی قسم کی تیاری کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے جو موجودہ اقسام کی جگہ لے کر دنیا بھر کے کروڑوں افراد کے روزگار کو تحفظ دے سکے۔