رحیم یار خان(نیوزڈیسک)رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں گندے پانی سے تیار کی گئی سبزیوں کی کاشت اور فروخت کا انکشاف ہوا ہے جس سے لوگوں میں مختلف بیماریوں پھیلنے لگیں ٹی ایم اے ذرائع کے مطابق تحصیل خانپور کے گردو نواح میں شہر کے سیوریج کے گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت اور فروخت کا انکشاف ہوا ¾ شہریوں کے مطابق انتظامیہ کی چشم پوشی کے باعث گزشتہ کافی عرصہ سے لوگ گندے پانی میں تیار کی گئی سبزیوں کا استعمال کر رہے ہیں ¾ای ڈی او ایگریکلچر رحیم یار خان ظفریاب کا کہنا ہے کہ سیوریج کا پانی ٹریٹمنٹ پلانٹ کئے بغیر کسی بھی فصل کو نہیں دیا جاسکتا ہے کیونکہ اس گندے پانی میں مضر صحت جراثیم پائے جاتے ہیں