ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

صحت مند غذا کے انتخاب کے 4طریقے

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جینیاتی طورپر تبدیل شدہ فصلوں اور مصنوعی غذاﺅں سے متعلق میڈیا کی اشتہار بازیوں نے موجودہ دور میں انسان کیلئے بہتر غذا کا انتخاب انتہائی مشکل بنادیاہے۔ یہاں پر ہم آپ کیلئے غذا کے انتخاب کے طریقے بتا رہے جن کے ذریعے آپ ایک صحت مند اور بھرپور زندگی گزار سکتے ہیں۔
ہمیشہ تازہ اور مقامی طورپر تیار کردہ خوراک کا انتخاب کریں
سادہ غذا کا انتخاب ٹریک پر قائم رہنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ہمیشہ تازہ اور کیمیکل سے پاک قدرتی غذاکھائیں۔سبزیوں ، پھلوں اور ڈیری مصنوعات کو ترجیح دیں۔ کھانے کا ہفتہ وار مینو ترتیب دیں۔
جسم کی ضروریات کو مدنظر رکھیں
غذا نہیں بتائے گی کہ آپ کو کیا ضرورت ہے بلکہ متوازن غذا کا انتخاب آپ نے خود کرناہے۔
بڑھتی عمر ،زندگی گزارنے کا انداز اور ہارمونل عوامل کی وجہ سے ہمارے جسم کی ضروریات بھی ہر چند سالوں بعد تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ خوراک صحت مند اور ہشاش بشاش رہنے کیلئے بنیادی کردار ادا کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ روزانہ کی ورزش اور لائف سٹائل کی تبدیلی سے بھی بہت بڑا فرق پڑتاہے۔
غذا سے متعلق حقائق جانیں
شیلف سے کھانے کی پراڈکٹس اٹھائیں اور ان پر لکھے ہوئے غذائی لیبل کو غور سے پڑھیں۔اس طرح آپ کو یہ سمجھنے میں مددملے گی کہ پیکٹ کے اندر کیا غذائی اجزاءاور کتنی مقدار میں موجود ہیں۔جہاں تک ممکن ہو چکنائی والی غذاﺅں اور ان کیمیائی ناموں سے دور رہیں جو کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔
اپنی غذا کی افادیت سے آگاہی ہوناضروری ہے
جسم کو مطلوبہ غذائیت کا سمجھنا ضروری ہے۔آپ کی فٹنس اور غذا سب آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ایک صحت مند اور بھرپور زندگی آپ کی موجودہ دنیا کو آسان بناسکتی ہے۔
موجودہ دور میں ہمیں بہترین ماہر غذائیات ، فٹنس ماہرین ،جمز ،مقامی اور تازہ تیار کی ہوئی غذا کی دروازے تک دستیابی موجود ہے اس کے علاوہ انٹر نیٹ قابل اعتماد طبی رہنمائی اور ریسپیز سے بھرا پڑا ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…