ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

برازیل ،زکا وائرس کا خوف ،شوہربیویوں کو چھوڑنے لگے

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیلیا، واشنگٹن(نیوز ڈیسک )برازیل میں چھوٹے سروں کے بچوں کی پیدائش نے ملک بھر میں بحرانی شکل اختیار کرلی،ایسے میں جیون ساتھی بیوی بچوں کو چھوڑ رہے ہیں۔دوسری طرف اسقاط حمل کے قانون کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکا میں زکا وائرس سے متاثرہ خواتین کے ہاں چھوٹے سروں والے بچوں کی پیدائش کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اسقاط حمل سے متعلق قانون پر نظر ثانی کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے۔برازیل کے قانون کے مطابق زیادہ تر صورتوں میں اسقاط حمل منع ہے۔ قانون میں ترمیم کے مسودے کے مطابق اگر جنین کے وائرس سے متاثر ہونے کی علامت سامنے آئے تو عورت کو اسقاط حمل کرانے کی اجازت دی جائے گی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زکا وائرس میں مبتلا عورتیں اسقاط حمل کے بارے میں پوچھنے لگیں۔برازیلی ڈاکٹروں نے اس صورت حال کو تشویش ناک قراردیا ہے کہ جن خواتین کے ہاں چھوٹے سروں والے بچے پیدا ہورہے ان کے شوہر ان سے تعلق ختم کررہے ہیں ،وہ بچے کے غیر صحت مند پیدا ہونے کا الزام اپنی بیویوں کو دے رہے ہیں۔نیویارک ٹائمز کہتا ہے کہ برازیل اس وقت افراتفری کے عالم میں ہے اکتوبر سے اب تک چار ہزار سے زائد ایسے بچے پیدا ہوچکے ہیں جن کے سر چھوٹے ہیں،جس کی وجہ زکا وائرس کو سمجھا جا رہا ہے۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق زکا وائرس اور نومولود بچوں کے چھوٹے سروں کی وابستگی کو سائنسی طور پر ثابت نہیں کیا گیا۔ تاہم برازیل سے حاصل ہونے والے رپورٹوں کی بنا پر عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا کہ زکا وائرس نومولود بچوں کے چھوٹے سروں کی بنیادی وجہ ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…