اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین کے شہری ٹھنڈا پانی پینے کے بجائے گرم پانی پینے کو ترجیح دیتے ہیں دیکھنے میں یہ ایک عجیب روایت لگتی ہے لیکن اگر اس کے طبی فوائد دیکھیں تو آپ بھی گرم پانی پینے کیلئے دوڑ پڑیں گے.وزن میں کمی گرم پانی پینے سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت بلند ہوگا جس سے میٹا بولزم ریٹ بڑھ جائے گا اور آپ باآسانی وزن کم کر پائیں گے معدے کیلئے سکون گرم پانی پینے سے بھوک میں کمی ہوتی ہے اور کم کھانا آپ کے معدے کیلئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی ہماری آنتیں بھی صاف ہوجاتی ہے۔جسم سے زیریلے مادوں کا اخراج ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرم پانی جسم سے زہریلے مادوں کو پاخانہ اور پیشاب کے ذریعے خارج کرتا ہے جب آپ گرم پانی پیتے ہیں تو ایسے اجزائ جو حل نہیں ہوپاتے وہ بھی حل ہوجاتے ہیں اورہم زیرلے مادوں سے جان چھڑا لیتے ہیں۔