اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اگر آپ کے سر میں درد رہتا ہے اور آپ ہر وقت تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں تو یاد رکھیں کہ اس کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ پانی کی کمی ہے مشہور اتھیلٹ سو فی رفلز برسٹل میں میرا تھن میں بھاگتے ہوئے اچانک کر بے ہوش ہوگئی اور بعد میں عم ہوا کہ اس نے دوڑ سے ایک گھنٹہ قبل پانی پیا تھا اور دوران ریس بالکل بھی پانی نہیں پیا جس کی وجہ سے اسے پانی کی کمی ہوگئی اور ریس کے دوران وہ گر گئی اس کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے اس کی جو حالت تھی وہ ناقابل بیان ہے اور ہوش میں آنے کے بعد اسے اپنا نا م بھی نہیں یاد تھا ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی سے بہت ہی خطرناک مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر جسم میں ایک فیصد پانی کی کمی پیدا ہوتی ہے تو جسم میں تبدیلیاں آنا شروع ہوجاتی ہے۔لیکن ہمین اس کا علم نہیں ہوپاتا اور جب پتہ لگتا ہے تب تک پانی کی بہت زیادہ کمی واقع ہوجاتی ہے حال ہی میں لوف بارو یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پانی کی کمی کے شکار ڈرائیور شرابی ڈرائیوروں سے کچھ کم خطرناک نہیں ہوتے