اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ماہرین نے کہا ہے کہ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے یا تیزی سے بڑھنے کا رجحان ہے اور آپ ہائی کیلوریز غذائی کھانے کے عادی ہیں تو آپ کو چاہئے کہ دن میں آٹھ دس گلاس پانی ضرور پئیں اس سے آپ کے وزن میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔ماہرین کے مطابق اگر آٹھ سے دس گلاس پانی پیا جائے اور کم کیلوریز والی غذا کھائی جائیں تو جسم کا بی ایم آئی کم ہوگا۔
کھانے سے قبل پانچ سوملی لیٹر پانی پینے سے کیلوریز کم ہوتی ہیں اور وزن کم رہتا ہے اور اس عادت کے نتیجے میں باڈی انڈکس کم ہوتا ہے۔ پانی چربی جلانے میں مدد دیتا ہے، ہائی کیلوریز والے بیوریجز کی نسبت پانی پینے سے جسم پچاس فیصد چربی زیادہ کم ہوتی ہے۔ کھیلوں کے دوران پسینہ آنے سے جسم کا صرف دو فیصد پانی خارج ہوتا ہے لیکن اس سے کھیلنے کی صلاحیت بڑی حد تک کم ہوجاتی ہے۔