پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

کیا انڈے فریج میں رکھنا بہتر ہیں باہر؟ جواب مل گیا

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) اکثر لوگ اس مخمصے کا شکار رہتے ہیں کہ انڈے فریج میں رکھنا بہتر ہیں یا فریج سے باہر۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بیسویں صدی کے آغاز پر امریکہ،برطانیہ اور دیگر دنیا میں لوگ فریج میں انڈے نہیں رکھا کرتے تھے ۔
آسٹریلیا سے انڈے برطانیہ کو برآمد کئے جاتے تھے لیکن ایک بار انڈوں میں گندگی کی وجہ سے برطانیہ میں بیماری پھیل گئی ۔یہ بات برطانیہ اور امریکہ میں لازمی قرار دے دی گئی کہ انڈوں کو ہر صورت میں دھونا ہوگا تاکہ بیماری سے بچا جاسکے۔اب انڈوں کو سرف میں دھو کر اور شیمپو یا صابن سے چمکا کر استعمال کیا جانے لگا۔اس صفائی کا ایک نقصان یہ ہوا کہ انڈوں کے اوپر موجود قدرتی پرت کو دھونے سے نقصان ہونے لگا اور انڈے خراب ہونے لگے،باہر کے بیکٹیریا کو یہ موقع ملنے لگا کہ وہ انڈے کی حفاظتی پرت کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انڈوں کو خراب کردے۔اس مشکل کا یہ حل نکالا گیا کہ انڈوں کو فریج میں رکھاجانے لگا اور تب سے اب تک انڈوں کو فریج میں ہی رکھا جاتا ہے۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آیا انڈوں کو فریج میں رکھیں یا نہیں تو اس کا جواب بہت سادہ ہے۔اگر آپ اپنے لئے انڈے کسی بیکری، دکان،سٹور یا مارکیٹ سے خرید کر لائے ہیںتو انہیں لازمافریج میں رکھیں۔اگر انڈے فریج میں موجود ہیں تو انہیں پکانے سے چند منٹ پہلے نکال کر تو استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اگر زیادہ دیر کے لئے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیا جائے تو اس سے انڈوں کے خراب ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے لہذا انہیں فریج میں ہی رہنے دیں اور استعمال سے چند لمحے قبل فریج سے نکالیں۔ اگر آپ اپنے لئے انڈے کسی فارم سے خرید کر لاتے ہیں تو آپ چاہیں تو ایسے انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ کر استعمال کرسکتے ہیں۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…