ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

جلد کو حیرت انگیز دلکشی دینے والے قدرتی اجزا

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

4لتان (نیوز ڈیسک)انسان چہرے کی جلد کی خوبصورتی کے لیے مہنگی ترین کریمیں اور دیگر پراڈکٹس استعمال کرتا ہے لیکن ان میں موجود کیمیکل جلد پر کئی مضر اثرات مرتب کرتے ہیں لیکن ہمارے ارد گرد ایسی بے شمار جڑی بوٹیاں اور اجزا ہیں جو جلد کو نہ صرف خوبصورت بنا دیتے ہیں بلکہ ان کے استعمال کے کوئی سائیڈ ایفکٹس بھی نہیں ہوتے۔ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ اگر ان اجزا کو توجہ اور تسلسل کے ساتھ استعمال کیا جائے تو چہرہ دلکش اور جاذب نظر ہو جاتا ہے۔ملتانی مٹی: اگرچہ کی قسم کی مٹی کو لوگ چہرے کے لیے استعمال کرتے ہیں تاہم ان میں ملتانی مٹی جلد کی صفائی اور چمک کے لیے بہترین ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملتانی مٹی کو پانی، عرق گلاب، گھیگوار، دہی یا پھر دودھ میں ملا کر استعمال کیا جائے تو اس کے نتائج زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔ ملتانی مٹی جلد سے زہریلے مادوں کو نکال کر خلیوں کو نئی زندگی دے دیتی ہے اور چہرے پر دانوں کو بھی روکتی ہے۔دودھ: دلچسپ بات یہ ہے کہ زیادہ تر کلینزرز دودھ سے ہی بنائے جاتے ہیں یا پھر ان میں دودھ اہم ترین جز ہوتا ہے۔ دودھ نہ صرف چہرے کو صاف کرنے بلکہ چہرے کو چمک دینے کی خوبیاں بھی رکھتا ہے۔ دودھ میں موجود چکنائی چہرے پر نمی برقرار رکھتی ہے جس سے چہرہ نرم اور صاف رہتا ہے.عرق گلاب: عرق گلاب پھولوں میں سے ایک انتہائی کارآمد پھول ہے جس میں جلد کو خوبصورتی دینے والی کئی خوبیاں موجود ہیں جس میں چہرے کو صاف کرنے کی صلاحیت سب سے زیادہ ہے۔ چند قطرے عرق گلاب کو روئی کے ٹکڑے پر ڈال کر اس سے اپنے چہرے کو روزانہ سونے سے قبل صاف کریں اور یہی عمل صبح بھی دہرائیں۔چنے کا آٹا: چنے آٹا زمانہ قدیم سے چہرے کی خوبصورتی کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ چنے کے آٹا کو عرق گلاب میں ملا کر چہرے پر فیس ماسک کی طرح لگا لیں جبکہ اس سے چہرے پر مساج بھی کیا جا سکتا ہے



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…