اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوجوان دِل کے امراض میں مبتلا کیوں ہورہے ہیں؟ تازہ ترین تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن(نیوزڈیسک) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ روزانہ دو انرجی ڈرنکس تندرست نوجوانوں میں بھی دل کے امراض کی وجہ بن سکتی ہے۔جنوبی آسٹریلیا کے اسپتالوں کی ایمرجنسی میں لائے جانے والے 13 سے 40 سال کے افراد کو دل کی بے قابو دھڑکن، سینے میں درد اور گھبراہٹ کی وجہ سے لایا گیا تھا اور ان سب نے روزانہ کئی مرتبہ انرجی ڈرنکس پینے کا اعتراف کیا تھا۔ یونیورسٹی ا?ف ایڈیلیڈ سے وابستہ اور اس مطالعے پرکام کرنے والے ماہرین نے کہا ہےکہ انرجی ڈرنکس اور امراضِ قلب کا براہِ راست تعلق ہے۔اس سے متعلق سروے کیے گئے مریضوں میں 36 فیصد نے اسپتال ا?نے سے 24 گھنٹے پہلے ایک انرجی ڈرنک جب کہ 70 فیصد نے زندگی میں کبھی نہ کبھی انرجی ڈرنکس پی تھیں۔ ماہرین کے مطابق ان میں 8 مریضوں نے بے تحاشہ انرجی ڈرنکس استعمال کی تھیں جو روزانہ 5 ڈرنکس سے بھی زیادہ ہے جب کہ ایک مریض روزانہ 12 انرجی ڈرنکس اور شراب نوشی کرتا تھا۔ ماہرین کےمطابق جن لوگوں نے زیادہ انرجی ڈرنکس پی تھیں ان کے دل اتنے ہی متاثر تھے۔پوری دنیا میں انرجی ڈرنکس بڑی مقدار میں پی جارہی ہیں اور خصوصاً نوجوانوں میں یہ مقبول ہیں اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ توانائی اور چستی پیدا کرتی ہیں لیکن اب ماہرین کا اتفاق ہوچکا ہے کہ انرجی ڈرنکس صحت کے لیے شدید خطرناک ہیں اور امراضِ قلب اورذیابیطس کی وجہ بن رہی ہیں۔ انرجی ڈرنکس میں کیفین کے علاوہ دیگر بہت سے اجزا ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی مقدار میں شکر اور قدرتی جڑی بوٹیوں کے اجزا بھی شامل کیے جاتے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…