واشنگٹن/سڈنی (نیو زڈیسک)امریکہ میں زکا وائرس کے جنسی طور پر منتقل ہونے کا پہلا معاملہ منظر عام پر آگیا جبکہ آسٹریلیا میں حکام کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے متاثرہ دو مریض سامنے آئے ہیں۔ریاست ٹیکساس میں طبی حکام کے مطابق دی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اور پریونشن نے ڈیلس کاونٹی میں ایک مریض کے وائرس سے متاثرہ ہونے کی تصدیق کی ۔بظاہر مریض نے وائرس سے متاثرہ ملک سے واپس آنے والے کسی فرد کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے تھے جس سے وائرس اس میں منتقل ہوگیاتاحال امریکہ میں مچھروں کے ذریعے زکا وائرس کے منتقل ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ڈیلس کاو¿نٹی کے ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے ڈائریکٹر زچرری ٹامسن کے مطابق ہم جان چکے ہیں زکا وائرس جنسی طور پر بھی منتقل ہوسکتا ہے اس حوالے سے ہمیں اپنے اور دوسروں کے تحفظ کےلئے عوامی آگاہی مہم بڑھانی ہے۔امریکہ میں ریڈ کراس کے مطابق زکا وائرس سے متاثر علاقوں سے آنے والے افراد کم از کم چار ہفتے تک خون کا عطیہ نہ دیں۔ایک بیان میں ریڈکراس نے کہا کہ میکسیکو ,کریبین, وسطی یا جنوبی امریکی ممالک سے آنے والے لوگ اپنے طور پر احتیاط برتیں۔