بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

بالوں سے محروم کر دینے والی چند چیزیں

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) گنجاپن خواتین کے مقابلے میں مردوں میں ذیادہ دیکھنے آتا ہے ۔تاہم خواتین میں بھی بال گرنا اور کمزورہونا عام بات ہے جو بڑی حد تک مایوس کن ہے ۔ماہرین صحت کی جانب سے حال ہی میں پیش کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرد و خواتین میں بال گرنے کی وجہ پروٹین کی کمی یا وٹامنز کی ذیادتی سے لیکر متعدد چیزیں شامل ہو سکتی ہیں ۔ ماہرین کی رائے کے مطابق اگر آپ اپنے بالوں کو عزیز رکھتے ہیں تو مندرجہ ذیل چیزوں سے جس قدر ممکن ہو بچنے کی کو شش کریں ۔ انکی رائے کے مطابق بالوں کی کمزوری اور خاتمے کی پہلی وجہ جسمانی دباؤ ہے ۔ اگر آپکو زندگی میں کبھی کسی بیماری کی وجہ سے سرجری ،کسی حادثے میں شدید چوٹ یا کسی شدید بیماری کی سامنا رہا ہو تو یہ تمام عوامل بھی بالو ں کی کمی کی بڑی وجہ ہوتے ہیں ۔ اگر آپ جسمانی تناؤ جیسے حالات سے گزر رہیں ہوں اس سے آپ کے بالوں کی نشونما نہ صرف متاثر ہوتی ہے بلکہ تھم جاتی ہے ۔دوسری اہم چیز وٹامن اے کا ذیادہ استعمال ہے ۔ حال ہی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق وٹامن اے سے بھرپور غذا ، سپلیمنٹس اور ادویات کا استعمال بالوں کی نشونماکر متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ روک دینے کا موجب بنتا ہے ۔تیسری چیز انسانی جسم میں مناسب پروٹین کی کمی ہوتی ہے ۔تحقیق کے مطابق اگر آپ کے جسم میں پروٹین کی کمی ہو جائے تو آپ کے بالوں کی نشونما رک جائے گی۔ جسم میں پروٹین کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مچھلی ، انڈا، دودھ اور گوشت کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں ۔ علاوہ ازیں اگر گوشت کا ذائقہ پسند نہ ہو تو مٹر ، چنے ، خشک میوہ جات ، سبز پتوں والی سبزیوں اور دودھ کا استعما ل کیا جا سکتا ہے ۔بالوں سے محروم کردینے والی چیزوں میں چوتھی اہم چیز جذباتی تناؤ ہے ۔اکثر اوقات کسی بھی قسم کی بری خبر ہمیں جسمانی تناؤ کا شکار بنا دیتی ہے جس کی بنا پر بالوں کی نشونما متاثر ہوتی ہے ۔پانچویں اہم وجہ انسانی جسم میں خون کی کمی ہے ۔ انسانی جسم میں خون کی کمی بالوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوتی ہے ۔ واضح رہے انیمیا یا خون کی کمی کی بیماری کی تشخیص خون کے ٹسٹ سے ممکن ہے اور اس کمی کو آئرن سپلیمنٹس کے استعمال سے پورا کیا جا کتا ہے ۔چھٹی وجہ انسانی جسم میں وٹامن بی کی کمی ہو سکتی ہے انیمیا کی طرح اس کی کمی کو بھی فوڈ سپلیمنٹس یا پھر خوراک میں مچھلی ، گوشت ، نشاستہ، سبزیاں اور پھل غذا میں شامل کر کے پوراکیا جا سکتا ہے ۔ساتویں وجہ وزن میں ڈرامائی انداز میں آنے ولی کمی ہے ۔ محققین کی رائے کے مطابق وزن میں اچانک کمی جسمانی دباؤ، مناسب مقدار میں جسم کو وٹامنز اور منرلز کی فراہمی میں کمی سے ہو سکتی ہے جو بڑی حد تک بالوں کو متاثر کرتی ہے ۔ بالوں سے محرومی کی آٹھویں وجہ سکون آور اور خون کو پتلا کرنے والی ادویات بھی ہو سکتی ہیں ۔ اگر آپ بلڈ پریشر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور اس سے بچاؤ کیلئے ادویات استعمال کر رہے ہیں اور آپ کے بال بھی تیزی سے گر رہے ہیں تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں اوراس کے مشورے سے استعمال کی جانے والی ادویات کا متبادل استعمال کریں ۔نویں اہم وجہ بالوں کے نت نئے سٹائلز اور ٹریٹمنٹس ہیں جو بڑی حد تک بالوں کے خاتمے کا باعث بنتے ہیں ۔اگر آپ اضطراری حالت میں بالوں کو نوچنے کی عادت میں مبتلا ہیں تو یہ بھی گنجے ہونے کی دسویں اہم وجہ ہے ۔علا وہ ازیں بڑھتی ہوئی عمر بھی بالوں کے کمزو ر ہونے اور گرنے کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…