لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں ڈاکٹروں نے دل کے عارضے کے علاج کا نیا طریقہ تلاش کرلیا۔ متاثرہ مریض کوہارٹ اٹیک سے بچانے کے لیے دل کے متاثرہ والوو کے پاس چھوٹے سے غبارے والا آلہ نصب کیا گیا ہے۔لندن کے کنگز کالج اسپتال کے شعبہ امراض قلب کے سربراہ پروفیسر وینڈلر نے بتایا انسٹھ برس کے رچرڈ ریچ کو اوپن ہارٹ سرجری کا کہا گیا تھا لیکن مریض کو بچانے کی آخری کوشش کے طور پر دل کے متاثرہ والوو کے پاس چھوٹے سے غبارے والا آلہ نصب کیا گیا۔ یہ آلہ امریکا کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس سے پہلے صرف جانوروں پر ہی یہ آزمایا گیا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے رچرڈ کے دل کا ایک والو بند ہو گیا تھا اور خون کا دباو بڑھنے سے دل پر زیادہ بوجھ پڑ رہا تھا۔ لیکن اب رچرڈ کی تکلیف میں نمایاں کمی ہے اور مکمل علاج کے لیے دستیاب ہیں۔