جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈیپ فرائی سبزیاں پکی ہوئی سبزیوں سے زیادہ صحت مند ہوتی ہیں، تحقیق

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)ماہرین صحت کے مطابق سبزیاں تو ویسے بھی انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں اور اپنے اندر بھرپور توانائی رکھتی ہیں لیکن اب ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈیپ فرائیڈ سبزیاں عام طریقے سے پکائی گئی سبزیوں سے زیادہ صحت مند ہوتی ہیں .برطانیہ کے فوڈ کیمسٹری جرنل میں شائع کی گئی ایک تازہ تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ سبزیوں کو بالخصوص زیتون کے تیل میں ڈیپ فرائی کر کے کھایا جائے تو ایک طرف تو بہترین ذائقہ دیتی ہیں تو دوسری طرف زیادہ صحت افزا ہوجاتی ہیں۔ اس کے لیے تحقیق کاروں نے آلوؤں، ٹماٹر، بینگن اور کدو جیسی سبزیوں کو ابالا اور ڈیپ فرائی کیا 1اور جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ ڈیپ فرائی اور بھونی ہوئی سبزیوں میں فیٹس یا چکنائی زیادہ تھی لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ ان میں اینٹی آکسیڈینٹ ’’فینول‘‘ کا لیول بڑھا ہوا تھا ایسا اس لیے ہوا کہ ڈیپ فرائی کے دوران سبزیاں جس تیل میں پکائی جاتی ہیں اس میں اینٹی آکسیڈینٹ عنصر موجود ہوتے ہیں جو پکانے کے دوران سبزیوں میں چلے جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ جن سبزیوں کو ابالا گیا ان میں فینول کی مقدار کچی سبزیوں کے مقابلے میں تھی تاہم ان میں چکنائی کی مقدار بھی کم تھی اس لیے ماہرین کاکہنا ہے کہ فرائیڈ سبزیوں میں فیٹس بھی موجود ہوتے ہیں اس لیے اسے زیادہ کھانے سے محتاط رہناچاہیے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…