تھرپارکر(نیوز ڈیسک)تھر کے صحرا میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کی وجہ سے بچو ں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ایک بچہ انتقال کرگیا۔ادھروزیراعلیٰ سند ھ کاکہناہے کہ تھرمیں قحط کی کوئی صورت حال نہیں،اسپتالوں میں ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی دور کی جائے گی۔تھر کے صحرا میں رواں ماہ اب تک بچوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔تھرمیں بچوں کی اموات پر قابو نہیں پایا جاسکا ، آج بھی سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی کےباعث مختلف امراض میں مبتلا2سال کا بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد رواں ماہ اب تک انتقال کرنےوالے بچوں کی تعداد32ہوگئی ہے۔بچوں کی اموات کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزیر برائے امداد باہمی علی حسن ہنگورجو نے مٹھی کا دورہ کیا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔تھر کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس بھی ہوا،جس میں تھر کا دورہ کرکے آنےوالے وزرا نے بریفنگ دی۔اس موقع پروزیراعلی سندھ کاکہنا تھا کہ تھر میں قحط کی صورت حال نہیں، حکومت تھر کے عوام کومفت گندم فراہم کرےگی، اور جلد موبائل ڈسپنسری کاآغازبھی ہوجائے گا