ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سگریٹ نوشی کے وہ نقصانات جو ہر کسی کو معلوم نہیں

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)اگر تو آپ تمباکو نوشی کے عادی ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ یہ عادت آپ کو اندھے پن یا بنیائی سے محرومی کا شکار بھی کرسکتی ہے۔یہ انکشاف امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔وسکنسن میڈیسون یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کی عادت کے نتیجے میں بنیائی سے محرومی کا خطرہ 4 گنا بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق سگریٹ میں موجود زہریلے کیمیکل آنکھوں کی نرم سطح اور اندرونی ساخت کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے اندھے پن کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ سگریٹ کے ایک پیکٹ کا استعمال عمر بڑھنے سے متعلق پٹھوں میں آنے والی تنزلی کی رفتار بڑھا دیتا ہے۔محققین نے انتباہ کیا ہے کہ سگریٹ نوشی سمیت غیر صحت مند طرز زندگی خطرناک حد تک بنیائی سے محرومی کا خطرہ بڑھا سکتا ہے جسے آسانی سے ٹالا جاسکتا ہے یعنی سگریٹ سے دوری، زیادہ سے زیادہ پھلوں، سبزیوں اور مچھلی کا استعمال بہترین ثابت ہوتا ہے۔محققین نے یہ بھی بتایا ہے کہ لوگ چاہے کتنے ہی عرصے سے تمباکو نوشی کیوں نہ کررہے ہو مگر اسے چھوڑ کر بنیائی سے محرومی سمیت دیگر خطرات کو کم کرنے کے فائدے سے وہ کبھی محروم نہیں ہوتے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…