اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بیانسی سے لیکر جیرڈ لیٹو تک دنیا بھر کی مشہور شخصیات لیموں کے رس کے ذریعے وزن کم کرتے ہیں جسے لیمینیڈ ڈائٹ بھی کہا جاتا ہے۔ایسا کرنے کے لیے لیموں کا شربت ایک مخصوص انداز میں بنائیں اور اپنی غذا کو کچھ دنوں کے لیے اس شربت تک ہی محدود کردیں۔اس شربت کو بنانے کے لیے پانی میں لیموں کا رس، میپل سیرپ، لال مرچ اور تھوڑا سا نمک ملاکر پیئیں۔غذائی ماہرین (نیوٹریشنسٹ) اپنے مریضوں کا چیک اپ کرنے کے بعد چند دن ہی اس قسم کی غذا جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہیں اور خبردار بھی کرتے ہیں کہ اسے مستقل بنیادوں پر نہ اپنایا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ تین سے چار روز سے زیادہ اس قسم کی ڈائٹ جاری نہ رکھی جائے۔
لیمینیڈ ڈائٹ سے صحت کو مختلف قسم کے فوائد پہنچتے ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
وزن کم ہونا
اس شربت کا جسم پر فوری طور پر اثر ہوتا ہے کیوں کہ اس سے آپ کے جسم میں شکر اور کاربوہائریٹس محدود مقدار میں پہنچتے ہیں۔ اس لیے وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے یہ بہترین غذا ہے۔ تاہم ایسا مانا جاتا ہے کہ اس کا اثر زیادہ موٹے افراد پر نہیں ہوتا کیوں کہ اس میں ایسی کوئی چیز شامل نہیں جو چربی پگھلائے یا جسم سے کیلوریز کی تعداد کم کرے۔
ہاضمے کا بہتر نظام
روزمرہ کے کھانوں کو چھوڑنے سے آپ کے ہاضمے کے نظام کو بھی آرام کا موقع ملتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈائیٹ پیٹ درد میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔
مضبوط مدافعتی نظام
اس شربت میں ویٹامن سی بڑی تعداد میں موجود ہوتا جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ مدافعتی نظام مضبوط بناتا ہے۔ دن کے مختلف اوقات میں اس ڈائیٹ کو جاری رکھنا آپ کو وائرل اور بیکٹیریل انفیکشنز سے بچائے گا۔
لیموں کا شربت وزن کم کرنے میں مفید
8
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں