ایمسٹرڈیم(نیوزڈیسک)ایک جدید تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ روزانہ کی بنیاد پر مونگ پھلی کے چند دانے کھانے سے کینسر، ذیابیطس اور امراض قلب سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ جی ہاں نیدرلینڈ کی یونیورسٹی کے تحت ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مونگ پھلی کے چند دانے روزانہ کھانے سے کینسر اور ذیابیطس سمیت امراض قلب سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی سے منسلک ماہرین نے سیکڑوں افراد کے روز مرہ معمولات اور ان کی غذا کے بارے اعداد و شمار کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی، جس کے مطابق وہ افراد جو روزانہ کم از کم 10 گرام مونگ پھلی کھاتے تھے، ان میں دوسرے لوگوں کے مقابلے میں کینسر اور دل کی بیماریوں کے خدشات کم پائے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی یا دیگر میوہ جات میں مختلف وٹامن، فائبر، اینٹی آکسیڈینٹس شامل ہوتے ہیں، جوکہ کینسر اور دل کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔