جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پھلوں کی مٹھاس جاننے کاآسان طریقہ

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر اوقات لوگ پھل کی خریداری بڑے شوق سے کرتے ہیں۔ لیکن جب وہ ہی پھل گھر میں آکے کھانے بیٹھتے ہیں تو اس کا پھیکا نکلنا انتہائی افسوس کا سبب بنتا ہے۔خاص طور پر خربوزے کا پھیکا نکل جانا اور سیب کے نرم نکل آنے پر جتنا افسوس ہوتا ہے شاید ہی ایسا افسوس زندگی میں کبھی کسی غلطی پر ہوا ہو۔پھل خریدتے وقت ، مختلف لوگ مختلف طریقوں سے اس کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ کچھ لوگ دکان پر ہی پھل کاٹ کے کھا لیتے ہیں تاکہ اطمینان کرلیں کہ پھل میٹھا ہے کہ نہیں۔۔۔
لیکن ضروری نہیں ہے کہ اگر ایک پھل میٹھا ہے تو دوسرے پھل بھی میٹھے ہوں اور دوسری بات ہم نہیں جانتے کہ دکاندار کےپاس چھری ہائی جین ہے بھی یا نہیں۔۔اکثر لوگ پھلوں کو سونگھ کے اندازہ کرتے ہیں کہ پھل میٹھا ہے کہ نہیں ہے۔ لیکن بعض دفعہ یہ عمل بھی رائیگاں چلا جاتا ہے اور پھل وہی پھیکے نکل آتے ہیں۔کچھ لوگ پھل کو ہاتھ سے دبا کے چیک کرتے ہیں کہ پھل میٹھا ہے کہ نہیں، اگر پھل نرم ہے تو اس کا مطلب پھل میٹھا ہے۔۔ اگر پھل سخت ہے تواس کا مطلب پھل میٹھا نہیں ہے۔اسی طرح کے کئی اور ایسے طریقے ہیں ، جن کی مدد سے لوگ پھل کی مٹھاس جانچنے کی کوشش کرتے ہیں مگر آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ پھل کی مٹھاس جاننے کا بہترین طریقہ کون سا ہے؟یہ جاننے کےلیے پھل میٹھا ہے کہ نہیں، آپ پھل کو سونگھ کے باآسانی اندازہ لگایا سکتے ہے۔
لیکن اس کا ایک طریقہ کار ہے۔۔ جس کے بعد آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ آپ میٹھا پھل خرید رہے ہیں کہ نہیں۔ہر پھل کی ایک مخصوص خوشبو ہوتی ہے۔ پکے اور میٹھے پھل ایک الگ طرح کی خوشبو رکھتے ہیں۔۔ جبکہ کچے اور بے ذائقے پھل میں کوئی خوشبو نہیں ہوتی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…