پشاور(نیوز ڈیسک) گزشتہ سال فاٹا کی 15 تحصیلوں میں پولیو کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ رواں سال یہ تعداد کم ہو کر صرف 8 رہ گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار محمد اسلم کمبوہ فاٹا ایمرجنسی ا?پریشن سینٹر میں پولیو ریویو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپولیو پروگرام کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ سال 31 فیصد دور دراز کے علاقوں تک رسائی ممکن نہیں تھی لیکن رواں سال انسداد پولیو پروگرام نے ان علاقوں میں بھی ویکسی نیشن کی اور جن علاقوں تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی ان کی تعداد صرف دو فیصد ہے۔اس موقع پر انسداد پولیو پروگرام کی راہ میں حائل مختلف مشکلات کے حوالے سے موقع پر احکامات بھی جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یقینا پولیو کیسز میں کمی یہ ظاہر کرتی ہے کہ انسداد پولیو پروگرام میں مزید بہتری آئی ہے تاکہ آئندہ مہم کے دوران ایف آر پشاور کے تمام بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جاسکے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































