جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

خراٹوں سے تنگ افراد پریشان نہ ہوں

datetime 5  جنوری‬‮  2016
Woman sleeping
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورانٹو(نیوزڈیسک) خراٹوں سے تنگ افراد پریشان نہ ہوں،ماہرین نے ”نورا“ نامی ایک تکیہ تیار کیا ہے جو خراٹوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہو گا،کینیڈین کمپنی کی جانب سے تیار کئے گئے اس تکیے کے اندر الیکٹرانک نظام نصب ہے جو خراٹے کی آواز سن کر تکیے کو پھیلاتا اور سکڑتا ہے، اس طرح خراٹے لینے والے کا سر دوسری پوزیشن میں آجاتا ہے اور خراٹے کم ہوجاتے ہیں۔ تکیے کو پلنگ کے قریب رکھا جاتا ہے جو خراٹے کی آواز سن کر تکیے کے اندر پمپ کو چلاکر اٹھاتا ہے اور سونے والے کی پوزیشن بدل جاتی ہے جب کہ اس عمل سے حلق کے پٹھوں کو بھی سکون ملتا ہے اور سانس لینے میں آسانی ہوجاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خراٹے لینے والے شخص کا سر نیند میں ہلایا جائے تو منہ میں ہوا جانے کی پوزیشن کچھ بدل جاتی ہے اورتھوڑی دیر میں خراٹے کم یا رک جاتے ہیں کیونکہ جب تک حلق کے اوپری حصے کے پٹھوں ( مسلز) پر دباو¿ نہیں پڑتا اس وقت تک خراٹے شروع نہیں ہوتے جبکہ یہ تکیہ عین اسی وقت کام کرتا ہے جب خراٹے شروع ہونے والے ہوتے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…